حکومت نے ملک میں 30ہزار سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، جمشید دستی کا الزام ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں 3ارب روپے کی رشوت لیتے ہوئے مذکورہ اضافہ کیا ، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے ادویات کی قیمتیں فوری طور پر کم کردی جائیں ، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 4 اپریل 2014 00:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تیس ہزار سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں تقریباً تین ارب روپے کی رشوت لیتے ہوئے یہ اضافہ کیا ہے ، وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف جسٹس سے پرزور درخواست ہے کہ ادویات کی قیمتیں فوری طور پر کم کردی جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ادویات ساز اداروں نے ڈی آر اے پی کے افسران کی ملی بھگت سے دوائیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور وزارت ہیلتھ ریگولیشن کی وزیر سائرہ افضل تارڑ ہر جگہ پر ہمیشہ قیمتیں نہ بڑھانے کی حمایت کرتی رہی ہیں جس نے نہ صرف پارلیمان بلکہ عدالتوں اور عوام کو بھی دھوکے میں رکھا کہ کسی بھی دوا کی قیمت ہم نے نہیں بڑھائی ہے انہوں نے کہا کہ سائرہ افضل تارڑ کے منظور نظر ارشد خان چیف ایگزیکٹو ڈی آر اے پی ، غلام رسول چیئرمین ڈرگ رجسٹریشن بورڈ ، امان اللہ ڈائریکٹر پریسنگ اور صیاد حسین ڈی ڈی سی نے 11جنوری 2014ء کو اخبارات میں باقاعدہ خبر دی کہ پاکستان میں کسی بھی دوا کی قیمت نہ بڑھی ہے اور نہ ہی بڑھنے دی جائے گی جس پر ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو بھرپور سراہتا ہوں جنہوں نے حکومت کو ایک بار پھر یہ بتایا کہ ادویات کی قیمتیں تقریباً 30فیصد تک ملک میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ملک میں 30ہزار سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جبکہ گزشتہ حکومت کے پانچ سالہ اقتدار میں ادویات کی قیمتوں میں ایک پیسے کا بھی اضافہ نہ ہوا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.