کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید9ارب28کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.67پوائنٹس اضافے سے28408.03پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 4 اپریل 2014 22:18

کراچی(این این آئی) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28400کی تاریخی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید9ارب28کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت10.26فیصد کم جبکہ47.45فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28280پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 28481پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.67پوائنٹس اضافے سے28408.03پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے171کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ177کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ25کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب28کروڑ5لاکھ 87 ہزار266 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب40ارب76کروڑ72لاکھ 12ہزار760روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں40کروڑ29لاکھ 54ہزار980شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں4 کروڑ61لاکھ16 ہزار200شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت47.65روپے اضافے سے1466.65روپے،انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت21.32روپے اضافے سے447.84روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت375.00روپے کمی سے 8225.00روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت45.00روپے کمی سے955.00روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کولافریج پاکستان کی سرگرمیاں7کروڑ33لاکھ 78ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت82پیسے اضافے سے12.86روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں4کروڑ55لاکھ 36ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت59پیسے اضافے سے11.25روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس29.49پوائنٹس کمی سے20030.28پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس25.25پوائنٹس کمی سے45569.72جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس43.08پوائنٹس اضافے سے 21223.18پوائنٹس پر بند ہوا