سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 4 اپریل 2014 22:07

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ/مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

(جاری ہے)

برسی کے سلسلہ میں آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں قرآن خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

برسی کے سلسلہ کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میں منعقد ہوئی جہاں ملک بھر سے آنے والے کارکنوں نے شرکت کی ۔ صوبائی دارالحکومت میں پنجاب سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر بھی قرآن خوانی اور غرباء اور مساکین میں لنگر کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :