سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 4 اپریل 2014 21:09

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) برازیل میں جاری سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے فلپائن کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ برازیل میں جاری سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستانی بچوں کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فلپائن کو شکست دے دی اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور فلپائن کا میچ مقررہ وقت تک ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کیا گیا۔ پاکستانی بچوں کی ٹیم سے پنالٹی شوٹ آئوٹ میں فلپائن کے خلاف 3، 2 کی برتری حاصل کی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس سے قبل پاکستانی نوجوان اپنے چوتھے میچ میں امریکی ٹیم کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ پاکستانی ٹیم گروپ میں پہلے جبکہ امریکا دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :