ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کو خط لکھ دیا

جمعہ 4 اپریل 2014 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کو خط لکھ دیا جس میں ایف آئی ایچ سے دو ایونٹس کروانے کی اجازت طلب کی گئی ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اپنی ہاکی لیگ شروع کروانا چاہتا ہے جس کی اجازت دی جائے اس ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں 6 سے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں تین غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے لیے انڈین اسپورٹس چینل نے بھی ٹیلی کاسٹ کرنے کی آفر کردی ہے، پی ایچ ایف نے اپنے خط میں ملک میں پرائم منسٹر انوی ٹیشنل گولڈ کپ کروانے کی اجازت بھی طلب کی ہے یہ ایونٹ اذلان شاہ ہاکی کپ کی طرز پر ہوگا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد پرامید ہیں کہ ان دونوں ایونٹس کے لیے ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی ایچ کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک اجازت مل جائے گی جس کے بعد یہ دونوں ایونٹس رواں سال ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :