بنوں، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ، 8افراد جاں بحق

جمعہ 4 اپریل 2014 20:43

بنوں، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ، 8افراد جاں بحق

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں خونریز تصادم،فائرنگ کے نتیجے میں8افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقہ بوغے شیخان میں تین مرلے زمین نے 8افراد کی زندگیاں چھین لیں۔

(جاری ہے)

شیخان کے دو خاندانون تین مرلے زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے دونوں اطراف سے ایک خاتون سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل پہنچا دیئے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے بھی دونوں گروپوں میں کئی بار تنازعہ ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :