ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عدالت نے توہین رسالت کیس میں میاں بیوی کو سزائے موت اور ایک ایک لا کھ جرمانہ کی سزا سنادی، دونوں میاں بیوی نے تو ہین رسالت کے ایس ایم ایس کئے تھے ،تھا نہ سٹی گوجرہ میں تو ہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

جمعہ 4 اپریل 2014 20:13

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدعامر حبیب نے توہین رسالت کے مرتکب میاں بیوی کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ،استغاثہ کے مطابق 18 جولائی 2013کو مدعی محمد حسین اور گواہان کے موبائل فون نمبروں پر ملزم شفقت مسیح اور اسکی بیوی شگفتہ بی بی نے ایس ایم ایس کے ذریعے توہین آمیز الفاظ لکھ کر بھجوائے تھے ،جس پر مذکورہ ملزمان توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ، جس پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے توہین رسالت کے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے بعد ملزمان کو جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کی اور توہین رسالت ک جرم ثابت ہونے پر متذکرہ بالا سزا کا حکم سنایا ، فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی ۔

متعلقہ عنوان :