بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جائے ،گورنر بلوچستان ،صوبے میں پرائمری تعلیم کے فروغ کیلئے موئثر طریقے سے کام کیا جائے ،بی ای ایف کے ایم ڈی سے بات چیت ،عالمی بنک کے تعاون سے 633کمیونٹی سکول کام کررہے ہیں 20ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں ،پروفیسر عبدالتواب کی گورنر کو بریفنگ

جمعہ 4 اپریل 2014 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مزید فعال کیا جائے تاکہ صوبے میں پرائمری سطح پر تعلیم کے فروغ کیلئے مزید موئثرطریقے سے کام کیا جائے انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر عبدالتواب خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجنہوں نے ان سے ایک وفد کی شکل میں ملاقات کی پروفیسر عبدالتواب خان نے گورنر کو بتایا کہ کہ عالمی بنک کے تعاون سے جاری منصوبے کے تحت 633کمیونٹی اسکول کام کررہے ہیں جن میں بیس ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ ان اسکولوں میں سات سو اساتذہ کام کررہے ہیں یہ منصوبہ اس سال جولائی میں ختم ہورہا ہے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس او رکارکردگی سے آگاہ کیا اس موقع پر گورنر نے انہیں تعلیم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان، مینیجنگ ڈائیریکٹر بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے گورڈن براوئن کی منعقد کردہ ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تمام بحرانوں اور سوسائٹی کو بہتر کرنے کا واحد حل تعلیم ہے اور تعلیم کی مضبوط بنیاد،طویل مدت منصوبہ بندی ، ٹیم ورک، ترقی یافتہ ممالک سے تعلیم کی بنیاد پر تعلقات اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے ہم سوسائٹی میں تعمیری ترقی لا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کو برقرار رکھنے کے لیے مزید ایمانداری، باقاعدگی اور تسلسل سے اپنے فرائص سرانجام دیں۔ انہوں نے جناب گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا گورنر ان کو تعلیم کی بہتری کیلئے تجاویز دیں جس پر پروفیسر عبدالتواب خان نے کہا کہ ان تجاویز پر عمل کرکے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن معیاری تعلیم کو مذید بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :