سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مشرف پر حملے کا الزام تحریک طالبان پر لگانے سے گریز کیا جائے ،عمر خالد خراسانی ، فائر بندی کے معاہدے پر قائم ہیں ، الزام تراشی سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، انٹرویو

جمعہ 4 اپریل 2014 19:54

سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مشرف پر حملے کا الزام تحریک طالبان پر لگانے ..

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد خراسانی نے کہا ہے کہ ہم فائر بندی کے معاہدے پر قائم ہیں ، سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مشرف پر حملے کا الزام تحریک طالبان پر لگانے سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کو معلوم ہے کہ تحریک طالبان اور حکومت کے درمیان ایک ماہ کے لئے فائر بندی کا اعلان ہوا تھا جس پر ہم اہنے وعدے کے مطابق قائم ہیں ،شریعت اسلامی کی رو سے اس معاہدے کی پابندی کرنا ہمارے اوپر لازم ہے تاہم حکومت کی جان سے جاری مراسلے میں مشرف پر ہونیوالے ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی میں تحریک طالبان کو ذمہ دار ٹھہرانا سراسر الزام ہے ہم سیز فائر کے دوران پرویز مشرف سمیت کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں ۔

پاکستان میں برسر پیکار جہادی تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ ہیں،لہذا سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے تحریک طالبان کا نام استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے امن کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :