حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کا ہونے والا اجلاس (کل) تک موخر کر دیا گیا ،قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی میں توسیع اور طالبان شوری سے مذاکرات کے لئے تاریخ اور جگہ کا تعین بھی کیا جائیگا ، یوسف شاہ

جمعہ 4 اپریل 2014 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کا ہونے والا اجلاس (کل) ہفتہ تک موخر کر دیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ اجلاس اب کل شام ہو گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان مذاکرتی کمیٹی کے کوارڈینٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس وزیر داخلہ کی مصروفیات کی بناء پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس اب (کل) ہفتہ کی شام پنجاب ہاوٴس میں ہو گا۔ اجلاس میں قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی میں توسیع اور طالبان شوری سے مذاکرات کے لئے تاریخ اور جگہ کا تعین بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :