پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں ، احسن اقبال ، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں ، چینی سفیر سے گفتگو ، رواں ماہ کے دوران چین کے سینئر حکام ماہرین اور محققین سمیت مختلف وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ، چینی سفیر

جمعہ 4 اپریل 2014 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں۔ جمعہ کو یہاں چینی سفیر لیو جیان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارتوں میں پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کر رہے ہیں تاکہ اکنامک کوریڈور پروجیکٹس پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے۔ چینی سفیر نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران چین کے سینئر حکام ماہرین اور محققین سمیت مختلف وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ارلی آرویسٹ پروگرام کے منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر ممکن طور پاکستان کی مدد کا خواہش مند ہے۔ ہمارا ایک ہی مقصد اور نصب العین ہے کہ خطہ کی اقتصادی ترقی میں اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :