صدر ممنون حسین کا بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور صوبہ کے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ ،بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ، ثناء اللہ زہری سے گفتگو

جمعہ 4 اپریل 2014 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) صدرممنون حسین نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور صوبہ کے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے موجودہ حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین سے بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

صدر نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور صوبہ کے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے موجودہ حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں امن پیش رفت اور پائیدار ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صدر نے اس موقع پر صوبائی حکومت کو بلوچستان کے عوام کو قومی زندگی کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں میں وفاقی حکومت کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ سردار ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی لینے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :