معاملات طے،چیف سیکرٹری KPK امجد علی خان کل عہدہ سنبھالیں گے

جمعہ 4 اپریل 2014 19:32

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء)معاملات طے،چیف سیکرٹری KPK امجد علی خان کل عہدہ سنبھال لے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا معاملہ دونوں فریقوں کے درمیان مل بیٹھ کرحل ہو گیااور اسی طرح آج چیف سیکرٹری KPKامجد علی خان عہدے پر فائز ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

اس عہدے کیلئے وفاق اور صوبے کے درمیان ڈیڑھ دو ماہ سے شدید اختلافات تھے تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری کیلئے خیبر پختونخوا کو تین نام بھیجوائے تھے جن میں گریڈ 21کے آفیسر صاحب زادہ سعید ،گریڈ 21کے محترمہ عارفہ صبوہیاور گریڈ 22کے امجد علی خان کے نام شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ نے امجد علی خان کے نام کی منظوری وفاق کو ارسال دی ہے اور آنکی بطور چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔امجد علی خان ڈی ایم جی گروپ میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔