امریکی سینیٹ :سی آئی اے کی تفتیش کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر لانے کی منظوری

جمعہ 4 اپریل 2014 19:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے سی آئی اے کے تفتیش کے طریقوں پر مبنی اپنی خفیہ رپورٹ منظر عام پر لانے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ڈیان فِن اسٹائن کا کہنا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر لانے کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ تین ارکان نے مخالفت کی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفت گو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ تفتیش کے ان بہیمانہ طریقوں کو بے نقاب کرتی ہے جو بطور قوم امریکا کی اقدار کے برخلاف ہیں۔ دوسری جانب سی آئی اے کا موٴقف ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں کئی غلطیاں ہیں۔ سی آئی اے کے ایک وکیل کمیٹی کے خلاف محکمہ انصاف سے بھی رجوع کرچکے ہیں۔ ان کا موٴقف ہے کہ کمیٹی کے تفتیش کاروں نے کسی اتھارٹی کے بغیر سی آئی اے کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ انہیں اس کا اختیار نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :