طالبان کی آمریت کے سامنے نہیں جھکیں گے: بلاول بھٹو،پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے بچوں کی لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جب تھرپارکر آئے تو صرف بیانات، وعدے اور اعلان ہوئے، وزیر اعظم کی ٹیم نے قحط متاثرین کی امداد روک دی، چئیرمین پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب
جمعہ 4 اپریل 2014 18:49
گڑھی خدا بخش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے نام پر دھوکا دینے جا رہے ہیں۔ ہم درندوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ آج قائد اعظم کا \'\'کافر اعظم\'\' کہنے والوں کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے بچوں کی لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جب تھرپارکر آئے تو صرف بیانات، وعدے اور اعلان ہوئے، وزیر اعظم کی ٹیم نے قحط متاثرین کی امداد روک دی۔
گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آج اپنی تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہر طرف بے یقینی ہے، آج ہر دل خوف سے بھرا ہوا ہے۔(جاری ہے)
دہشتگرد ہم سے ہماری پہچان اور وجود چھین لینا چاہتے ہیں۔ آنکھوں والے مذاکرات کے نام پر اندھوں سے راستہ پوچھ رہے ہیں۔ ہماری کون سی ایسی غلطی ہے جسے تاریخ معاف کرنے پر تیار نہیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایسا اس لئے ہے کیونکہ ہم نے 35 سال پہلے روشنی کا وہ چراغ گُل کر دیا تھا جس کے بل پر ہم نے دنیا میں جینا تھا۔ ہم نے وہ روشنی گُل کر دی جو ہماری آنکھوں کا سرمایہ تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک فلسفہ اور سوچ تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو غریبوں کا سہارا تھا۔ بھٹو نے ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا۔ پنجاب کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال دیکھ کر سوچ میں پڑ جاتا ہوں۔ سوچتا ہوں کہ آج ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو پنجاب میں ایسا نہ ہوتا۔ آج ایک بار پھر پاکستان کو بھٹو کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری
کا کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس اہم معاملے میں قوم کو اعتماد میں لینے کا سوچا ہی نہیں گیا۔ پاکستان کے اثاثے عوام اور غریبوں کا سرمایہ ہیں۔ ہم اپنی قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں نہیں ڈالیں گے۔ ہماری قوم نے یہ اثاثے بڑی قربانیاں دے کر بنائے ہیں۔ حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو کیا اسے بھی بیچ دیں گے؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان کو کس قیمت پر پیسے دیئے گئے؟۔ کیا قرض دینے والے دوست ہیں جو ملک کو نجکاری کے نام پر لوٹنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ملک کو پشہ ور بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے وارث ہیں۔ ہم طالبان کی آمریت قبول نہیں کرینگے۔ آج بھی ہزاروں جیالے دہشتگردوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مندروں کو جلانے پر پنجاب حکومت کی طرح خاموش نہیں رہیں گے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اور جلانا اسلام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج غیرت مند ہے، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، ہمیں غیروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے۔ بلاول بھٹو اپنی تقریر کے دوران کھپے کھپے بھٹو کھپے کا نعرہ لگاتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
سرپردوپٹہ پہنانے پر خاتون رپورٹر کی مرد کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
-
گھریلو ملازمہ تشدد کیس،مرکزی ملزمہ سومیا عاصم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
-
معاشی طور پر تباہ حال اٹالین حکومت کامعاشی فوائدکے لیے ”اسلام دشمنی “میں یورپ کا ہراول دستہ بننے کی کوشش
-
جج کے دفتر سے فون کرکے آئی جی پنجاب کوملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبل گرفتار
-
حکومت نے بینکوں سے ریکارڈ 55 کھرب روپے قرض لے لیا
-
صدرآصف علی زرداری کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت
-
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار
-
وزیرِاعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم کی ملاقات، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو
-
ہیٹی: حکومتی رٹ ختم، مسلح گروہوں کے تشدد میں ہوشربا اضافہ
-
ایلون مسک کا ’ٹیسلا کی بھاری ذمہ داریوں‘ کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.