طالبان نے گیلانی اور تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہ کیا تو دمادم مست کرکے دکھائیں گے، خورشید شاہ
جمعہ 4 اپریل 2014 18:02
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید نے کہا ہےکہ اگر طالبان نے یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔
(جاری ہے)
گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن وزیراعظم یہ بتا دیں کہ یہ کس طرح کے مذاکرات ہیں طالبان یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں لیکن اگر انہوں نے دونوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کیا جارہے۔ جن مزدوروں کو پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں روز گار دیا تھا انہیں بے روز گار کیا جارہا ہے۔ ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے کہ جس سے آمریت جنم لے، پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیا جائے، حکومت جمہوریت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.