جناح ہسپتال کا ڈیڈ ہاؤس نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا

جمعہ 4 اپریل 2014 17:58

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)جناح ہسپتال کا ڈیڈ ہاؤس نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ، نئی عمارت میں15میتیں اور بیک وقت چار کا پوسٹمارٹم کرنے کی گنجائش ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے مالی سال 2009-10میں نئے ڈیڈ ہاؤس کی عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا تھاجس پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ ڈیڈ ہاؤس نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد تمام آلات کی تنصیب اور عملے نے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ اس ڈیڈ ہاؤس میں لواحقین کے لئے انتظار گاہ بھی بنائی گئی ہے۔