باکمال لوگ لاجواب سروس، پائلٹ ویزے کے بغیر مانچسٹر پہنچ گیا

جمعہ 4 اپریل 2014 16:57

باکمال لوگ لاجواب سروس، پائلٹ ویزے کے بغیر مانچسٹر پہنچ گیا

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پی آئی اے کا پائلٹ ویزے کے بغیر مانچسٹر پہنچ گیا جس پر برطانوی حکومت نے پی آئی اے کو دو ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

رطانوی قانون کے مطابق نان آپریٹنگ کریو کے پاس برطانیہ کا ویزہ ہونا ضروری ہے تاہم پی آئی اے کی پرواز کا پائلٹ بغیر ویزہ مانچسٹر پہنچا جس پر پی آئی اے کو دو ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا جبکہ پائلٹ کو نیویارک پرواز کرنے سے روک کر وطن واپس بھیج دیا گیا۔