Live Updates

ضرورت پڑی تو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے، عمران خان

جمعہ 4 اپریل 2014 16:48

ضرورت پڑی تو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا تو آزاد ہیں لیکن آزاد الیکشن کمیشن نہیں ہے۔ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمشنر کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرکے ایوان میں آنے والے ملک سے کرپشن ختم کر سکتے ہیں اور نہ ہی انقلاب لا سکتے ہیں۔

دو نمبر الیکشن کے ذریعے آنے والے بڑی رکاوٹ ہیں۔ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ ہماری درخواست ہے کہ صرف 4 حلقوں کی تصدیق کروائی جائے۔ کرپشن میں ملوث پریزائیڈنگ افسروں کو جیلوں میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اںصاف کے فاورڈ بلاک سے ملاقات کرونگا۔ ملاقات میں ناراض اراکین کے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارتیں لینے کیلئے کوئی مجھے بلیک میل نہیں کر سکتا۔ \'\'ضرورت پڑی خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے\'\'۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ الیکٹرانک اور بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خیبر پختونخوا حکومت 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :