وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے تمام مراحل کو شفاف بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے
جمعہ 4 اپریل 2014 16:39
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے تمام مراحل کو شفاف بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ، صوبائی وزیر خوراک کو کسی بھی جگہ اچانک چھاپے کیلئے ہر طرح کی سفری سہولیات میسر ہوں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باردانہ کی تقسیم ، خریداری مراکز میں آمد کے بعد گندم کی اپنی باری کے مطابق ان لوڈنگ اوروزن سمیت دیگر مراحل کو شفاف بنانے کے لئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جسکے لئے محکمہ خوراک نے تیاری شروع کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی طرح کا امتیاز نہ برتا جائے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین گندم خریداری مہم کے دوران اچانک خریداری مراکز کا دورہ کریں گے جس کے لئے انہیں کسی بھی جگہ پہنچنے کے لئے ہر طرح کی سفری سہولیات میسر ہوں گی۔پنجاب حکومت نے رواں سیزن میں 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.