پاک فوج کی کلیئرنس کے باوجود بھی متعدد قیدی رہا نہیں ہوئے ہیں ، پروفیسر محمد ابراہیم

جمعہ 4 اپریل 2014 16:31

پاک فوج کی کلیئرنس کے باوجود بھی متعدد قیدی رہا نہیں ہوئے ہیں ، پروفیسر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک فوج کی کلیئرنس کے باوجود بھی متعدد قیدی رہا نہیں ہوئے ہیں،غیر عسکری قیدیوں کے علاوہ عسکری قیدیوں کی رہائی بھی ہونی چاہیے،پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کالعدم طالبان کی رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے متعدد قیدیوں کو رہا کرنے کی کلین چٹ مل گئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے اب تک متعدد قیدیوں کو آزاد نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں بتائے تو طالبان سے قیدیوں کی رہائی کا کہیں گے، کالعدم طالبان قیدیوں کی رہائی کی اطلاع میڈیا سے ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک دو روز کی بات نہیں، یہ سالہا سال کی جنگ ہے، پیش رفت ہو رہی ہے تاہم مشکلات بہت زیادہ ہیں، کوشش ہے کامیابی کے امکانات کو بڑھایا جائے،مگر حکومتی سست روی کے باعث ہم اس امر سے مکمل مطمئن نہیں، خدشات اور خطرات کا سامنا ہے، تاہم صورت حال حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ عنوان :