عدالت تحقیقات کرائے بھٹو کا قتل عدالتی تھا یا نہیں ، سینیٹر فرحت اللہ بابر

جمعہ 4 اپریل 2014 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ عدالت تحقیقات کرائے بھٹو کا قتل عدالتی تھا یا نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کسی طور بھی ذوالفقار علی بھٹو کے مشن سے نہیں ہٹی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو کا فلسفہ ایک مکمل فلسفہ ہے جو ہمیشہ رہے گا اور وہ ایک امر فلسفہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو پینتیس برس مکمل ہوگئے ہیں تاہم آج بھی اس ملک میں بھٹو کی حمایت یا مخالفت میں ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی طور بھی ذوالفقار علی بھٹو کے مشن سے نہیں ہٹی ہے اور ہماری حکومت گزشتہ پانچ برسوں میں ایک مخلوط حکومت تھی جو مکمل طور پر کامیاب ہوئی نہ ہی ناکام ہوئی۔ جہاں تک ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کا معاملہ ہے تو وہ کیس عدالت میں ہے اور اب ہم یہ فیصلہ عدالت پر چھوڑتے ہیں کہ وہ بھٹو صاحب کے عدالتی قتل کی تحقیقات کرائے کہ وہ عدالتی قتل تھا یانہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :