وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں طالبان سےمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق

جمعہ 4 اپریل 2014 14:15

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں طالبان سےمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفیٹننٹ جرنل ظہیر الاسلام اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طالبان سے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ طالبان کی جانب سے پیش کردہ مطالبا ت کے حوالے سے حکومتی حکمت بھی طے کی گئی، اس کے علاوہ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان کے درمیان ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی تیار کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کے شرکاء کو حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے براہ راست مذاکرات کے حوالے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی جب کہ اجلاس میں طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے مطالبے اور جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی جانب سے بھی ملک کی اندرونی صورت حال اور سرحدی سیکیورٹی معاملات بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :