قومی ویمن جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعہ 4 اپریل 2014 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ قومی ویمن جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ (آج) ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر میجر(ر) ماجد وسیم کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں انڈر 10- ،انڈر 12- ، انڈر 14- اور انڈر 16- کے مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں سے گراس روٹ لیول پر سوئمنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔