سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنلزکل کھیلے جائینگے

جمعہ 4 اپریل 2014 13:08

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائینگے برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ تھری کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بھارت سے تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو با آسانی 13-0 گول سے زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں کینیا، امریکہ کے خلاف میچز بھی کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کو اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں امریکہ نے شکست دی تھی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل (آج) ہفتہ کو سیمی فائنلز 5 اپریل جبک فائنل 6 اپریل کو کھیلا جائیگا۔