راولپنڈی ڈسٹرکٹ انڈر16 کرکٹ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 7 اپریل کو ہونگے

جمعہ 4 اپریل 2014 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16- پروگرام 2014- کے تحت راولپنڈی ڈسٹرکٹ ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز 7 اپریل سے صبح نو بجے پنڈی سٹیڈیم میں ہونگے جس میں راولپنڈی ضلع کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے ،عمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑی اپنے ہمراہ ب فارم لائیں۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین صبیح اظہر جبکہ دیگر ممبران میں منصوب الہٰی اور مجاہد حمید ہونگے ظہیر احمد کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :