روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین تین ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزجولائی میں پاکستان میں کھیلی جائیگی ، رانا مجاہد علی

جمعہ 4 اپریل 2014 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپین رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین تین ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزجولائی میں پاکستان میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نریندربٹراکی جانب سے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا خط موصول ہوگیا ایشین گیمز میں پاکستان کی ٹیم ضرورشرکت کریگی کیونکہ قومی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے ، بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض حسین پیرزادا اور سیکریٹری اعجاز چوہدری نے قومی ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کرادی ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں30سال سے زائد العمر کھلاڑیوں پر عائد کی گئی پابندی کو زیرغورلایا جائیگا کوشش ہوگی کے پابندی ہٹادی جائے جبکہ جونیئر، سینئرز اور ویمن ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ، کوچز کی تعیناتی اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر بھی غورکیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :