کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا

جمعہ 4 اپریل 2014 11:54

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے ایک بیان میں کہا کہ 10 اپریل تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہیں،10 اپریل کے بعد طالبان شوری ٰدوبارہ فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے خاموشی کا مظاہرہ کیے جانے پرلوگ الجھن کا شکار ہیں، طالبان کو حکومت اورفورسز کیخلاف کارروائیاں معطل رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود حکومت کے جواب کے منتظر ہیں۔۔یاد رہے کہ مذاکرات میں 10سے 15دن کی توسیع کے حوالے سے اردو پوائنٹ نے 24گھنٹے پہلے طالبان ذرائع سے یہ خبر اپنے ناظرین کو باخبر کیا تھا اور یوں اردو پویئنٹ نے اپنے اعزاز کا دفاع برقرار رکھا۔اردو پوائنٹ کو یہ کہ انکی دس دن کی خبر نشر ہونے کے بعد پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز اور نیوز ایجنسیوں نے اردو پوائنٹ کو کوٹ کرکے یہ خبر چلائی تھی۔

متعلقہ عنوان :