مسئلہ کشمیر 6 انتہائی تشویشناک تنازعات میں شامل ، جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ تنازعہ کشمیر ہے جسے طاقت سے کبھی حل نہیں کیا جاسکتا ،برطانیہ نے برصغیر چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو ایسا تنازعہ چھوڑ گیا جس نے خطے کو عدم استحکام سے دو چار کردیا ، نیشنل جیوگرافک رپورٹ
جمعرات 3 اپریل 2014 01:28
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) عالمی شہرت یافتہ رسالے جیوگرافک نے مسئلے کشمیر کو دنیا کے چھ انتہائی تشویشناک تنازعات میں شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی اور تناؤ کی سب سے بڑی وجہ یہی 67سالہ پرانا مسئلہ ہے جسے کبھی بھی فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں ، ملکوں اور علاقوں میں سیاسی اور ماحولیاتی تغیر و تبدیل کے بارے میں تحقیقات کے بعد رپورٹ شائع کرنے والے بین الاقوامی معیار کے رسالے نیشنل جیوگرافک نے دنیا بھر میں مختلف نوعیت کے تنازعات اور فسادات کا احاطہ کرتے ہوئے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں 150 تنازعات میں شدت ہے 150تنازعات میں 6 بڑے تنازعات کو تشویشناک زمرے میں رکھا گیا ہے تنازعہ جموں وکشمیر کو دنیا کے چھ بڑے تنازعات میں شامل قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی 67 تنازعے کی وجہ سے بھارت اور پاکستان نیوکلیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے اور پاکستان کی طرف سے 1998ء میں پہلا ایٹمی تجربہ کرنے کے بعد دونوں ملک باضابطہ طورپر نیوکلیائی ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوششوں میں عملاً جڑ گئے ہیں کیونکہ اس سے کئی سال قبل بھارت اپنا پہلا ایٹھی تجربہ کرچکا تھا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.