ہماری ٹیم کسی سے کم نہیں، سیمی فائنل میں کھلاڑی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں،ہاشم آملہ،کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی،افریقی بلے باز

جمعرات 3 اپریل 2014 22:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں اور سیمی فائنل میں کھلاڑی حریف ٹیم کے خلاف بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں اوپنرز کا کردار اہم ہو گا۔ بھارتی ٹیم متوازن ہے اور اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست بھی اس کے خلاف فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقن اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کی ضرورت کے تحت میں جارحانہ یا پھر دفاعی کھیل پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کروں گا۔ میری اور کوئنٹن ڈی کوک کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کریں تاکہ ٹیم دباؤ کا شکار نہ ہو، میں بھارتی سپنرز سے خوف زدہ نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بھارتی ٹیم اس وقت فارم میں ہے تاہم ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں اور سیمی فائنل میں کھلاڑی حریف ٹیم کے خلاف بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :