ماضی کے ریکارڈز پر نظر دوڑانے کی بجائے پوری توجہ سیمی فائنل میچ پر مرکوز رکھنی چاہیے، فاف دو پلیسز،ٹی ٹونٹی میں دو سے تین اوورز میں پورے میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے،افریقی کپتان

جمعرات 3 اپریل 2014 22:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف دو پلیسز نے کہا ہے کہ ماضی کے ریکارڈز پر نظر دوڑانے کی بجائے تمام تر توجہ سیمی فائنل میچ پر مرکوز رکھنی چاہیے، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دو سے تین اوورز میں پورے میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ہمیشہ بڑے ایونٹس میں ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلئے اسے چوکرز قرار دیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل آج جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقن قائد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو ماضی کے ریکارڈز پر نظر دوڑانے کی بجائے تمام تر توجہ سیمی فائنل میچ پر مرکوز رکھنی چاہیے، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دو سے تین اوورز میں پورے میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے اسلئے جو ٹیم صورت حال کے مطابق اچھا کھیل پیش کرے گی وہی فتح یاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے تمام میچز ڈھاکہ میں کھیلے اسلئے اسے سیمی فائنل میں ہمارے خلاف برتری حاصل ہو گی تاہم کھلاڑی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ کی کنڈیشنز دیکھنے کے بعد ہی ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :