جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے، فتح آسان نہیں ہو گی،مہندرسنگھ دھونی،یووراج سنگھ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے،کھلاڑی کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھیں گے،بھارتی کپتان

جمعرات 3 اپریل 2014 22:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کے خلاف فتح آسان نہیں ہو گی، یووراج سنگھ میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور کھلاڑی ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں نے ایونٹ میں پہلے چار میچوں میں جس طرح کی کارکردگی دکھائی وہ قابل ستائش ہے امید ہے کہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ جنوبی افریقہ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کے خلاف فتح آسان نہیں ہو گی جیت کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں جنوبی افریقہ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :