الیکشن کمیشن نے پی کے 86 سوات پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

جمعرات 3 اپریل 2014 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے پی کے 86 سوات پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے،انتخابات 24اپریل کوہونگے صوبائی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی کے 86 پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حیدر علی کو بلے کا نشان دیاگیا ہے، سردار خان کو شیر، سیار خان کو بکری، شیر رحمان کو بلب اور ضیاء اللہ خان کو سٹیج کا نشانہ جاری کر دیا گیا ہے۔ علی شاہ کو کتاب، محمد شاہی خان کو تیراور محمد مختیار کو درخت کے نشانات دیئے گئے ہیں۔پی کے 86 پر ضمنی الیکشن 24 اپریل کو منعقد ہونگے۔