تھری جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،نواز شریف ،توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ، آئندہ چند برسوں میں شارٹ فال پورا کر لیا جائیگا ،وفد سے گفتگو
جمعرات 3 اپریل 2014 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تھری جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وہ جمعرات کو ”ومپل کام“ کے سی ای او جولنڈر، ”ایمرٹس“ کے شریک بانی اور چیئرمین اوگئی کے فبیلا اور ”موبی لنک“ کے سی ای او اور صدر راشد خان پر مشتمل ٹیلی کام صنعت کے تین رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
و انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور نجکاری پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو کاروبار نہیں چلانا چاہیے بلکہ کاروبار میں سہولت پیدا کرنی چاہیے اور اس مقصد کے لئے ہم نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ وفد نے حکومت کی نجکاری پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی معیشت کو تقویت دے گی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سٹاک ایکس چینج میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ چند برسوں میں شارٹ فال پورا کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ضروری قوت ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی میں تمام قومی اور بین الاقوامی مسابقت کار حصہ لے سکیں گے اور یہ شفاف انداز میں دیا جائے گا، ہم توقع رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی بولی دہندگان بھی تھری جی لائسنس کے عمل میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ٹیلی کام اور بینکاری شعبوں سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہوتا جا رہا ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کو اس مظہر سے استفادہ کرنا چاہیے اس کے علاوہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.