خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ،پولیو کیسز کی تعداد 40ہوگئی

جمعرات 3 اپریل 2014 20:09

خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ،پولیو کیسز کی تعداد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ، رواں برس اب تک رجسٹر ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 40 ہو گئی۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق تحصیل بنوں کے رہائشی زاہد اللہ نامی شخص کی بیٹی سمیرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاوٴ کے قطروں کی کوئی خوراک نہیں پلائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 40ہو گئی ہے ،گزشتہ برس کے پہلے تین ماہ میں صرف چھ جبکہ مجموعی طور پر ترانوے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس اب تک فاٹا سے 33 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے شمالی وزیرستان سے تیس ، جنوبی وزیرستان ، خیبر ایجنسی اور ایف آر بنوں سے ایک ایک کیس رجسٹرڈ ہوا جبکہ پشاور، بنوں سے تین تین اور بلدیہ کراچی سے ایک پولیو کیس سامنے آیا۔

متعلقہ عنوان :