غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدہ
جمعرات 3 اپریل 2014 20:00
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) ملائیشیاء سے 3 ہزار غیر قانونی پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کی درخواست پر غیر قانونی باشندوں پر فی کس جرمانہ ایک لاکھ سے کم کرکے 15 ہزار روپے کر دیا گیا۔ لاپتہ صحافی شہزاد مرزا کی معلومات کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کی ہنگامی کوششیں جاری ملائیشیاء میں 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون میں 250 پاکستانی تارکین وطن گرفتار ہوئے۔
اس حوالہ سے پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن رضا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سید اظہر ہاشمی نے ہنگامی طور پر ملائیشین امیگریشن حکام سے ملاقاتیں کیں اور غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت واپسی کا معاہدہ کیا جس پر ہزاروں غیر قانونی پاکستانیوں میں سے 1600 کے قریب افراد نے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کروائیں۔(جاری ہے)
اس حوالہ سے سید اظہر ہاشمی نے بتایا کہ اب تک 100 کے قریب غیر قانونی افراد پاکستان واپس بھیج چکے ہیں جن میں 12 مریض، 25 خواتین و بچے، بزرگ اور جوان شامل ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ملائیشین امیگریشن کی طرف سے گرفتار کئے گئے غیر قانونی مقیم محمد یوسف نامی شخص پر فالج کا حملہ ہوا جس کے علاج معالجہ کے اخراجات حکومت پاکستان نے ہسپتال میں جمع کروائے اور اس کے کاغذات مکمل کر کے پاکستان واپسی کے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہائی کمشنر سید حسن رضا خصوصی اور ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ایک سوال پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے کہا کہ جن گرفتار پاکستانی تارکین وطن کو ملائیشیاء کی عدالتوں نے قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں وہ ملائیشیاء کے قانون کے مطابق سزائوں کے بعد ہی وطن واپس جا سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.