فارورڈ بلاک، گھر کا معاملہ گھر میں ہی حل کر لیں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 3 اپریل 2014 19:21

فارورڈ بلاک، گھر کا معاملہ گھر میں ہی حل کر لیں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) عمران خان نے تو خیبرپختونخوا اسمبلی کے فارورڈ بلاک کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہے لیکن وزیراعلیٰ پرویز خٹک کہتے ہیں ۔۔تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ۔چند دوستوں کو شکایت ہے ، گھر کا معاملہ گھر ہی میں حل کر لیں گے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چند ناراض ارکان بعض اعتراضات کی وجہ سے اکٹھے ہوئے ہیں،حکومت سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ، ان ارکان کے اعتراضات کو دور کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ گھر کا معاملہ ہے گھر میں حل کرینگے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی کرپشن نہیں ہورہی اور کوئی وزیر کرپٹ نہیں ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی معاملات میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی ڈمی وزیراعلیٰ نہیں ہوں کہ ڈکٹیشن لوں ۔ صوبے کے معاملات میں عمران خان بھی مداخلت نہیں کرتے۔امن مذاکرات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ جنگ کی حالت میں ہے،مذاکرات کامیاب ہوں تو یہاں امن ہوگا،وفاق کے ساتھ مذاکرات کے لیے پورا تعاون کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :