سیز فائر میں تاحال توسیع نہیں کی گئی، پرو فیسر ابراہیم

جمعرات 3 اپریل 2014 17:23

سیز فائر میں تاحال توسیع نہیں کی گئی، پرو فیسر ابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ سیز فائر میں تاحال توسیع نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مذاکرات کے لئے وقت مقرر کرنا حکومت کی ذ مہ داری ہے لیکن لگتا ایسا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ سیزفائر میں توسیع نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کے بعد سے حکومتی کمیٹی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جو تجاویزاورمطالبات سامنے آئے تھے ان پر حکومت کے جواب کے منتظر ہیں، جبکہ ملاقات کے لئے وقت مقررکرنے کی ذمہ داری بھی حکومتی کمیٹی نے لے رکھی تھی تاہم ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، لگتا ایساہے کہ حکومت پرویز مشرف کے معاملہ میں مصروف ہے۔