پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا،غیر ملکی خبر ایجنسی

جمعرات 3 اپریل 2014 17:23

پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا،غیر ملکی خبر ایجنسی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) پاکستان نے 16 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا۔ ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کی رہائی وزیراعظم کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے بتایا کہ محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے قیدی رہا کیے گئے ،رہا کیے گئے قیدیوں میں کوئی طالبان کمانڈر یا عسکریت پسند نہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید 100 قیدی رہا کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :