اگر شہید بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان میں نہ اتنی انتہا پسندی ہوتی اور نہ ہی دہشتگردی ،سینیٹر سحر کامر

جمعرات 3 اپریل 2014 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ و دفاع کی رکن اور سینٹر فارپاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کی صدر سینیٹر سحرکامرنے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے موقع پرانہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ اگر شہید بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان میں نہ اتنی انتہا پسندی ہوتی اور نہ ہی دہشتگردی ،ذولفقار بھٹو کو شہید کر کے متعدل پاکستا ن قربان کرکے انتہاپسندی اور دہشتگردی کی آگ میں جھونکا گیا،شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا ، 93000 قیدی واپس لائے، ملک کو متفقہ آئین دیا ، لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرس کا انعقاد کیا۔

اگر آج پاکستان کے پاس ایٹمی پروگرام نہ ہوتا تو بھارت کب کا پاکستان پر حملہ کرچکا ہوتا لیکن آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی جب ملک میں 23 امیر خاندانوں کی اجارہ داری تھی اور وہی ملک کے فیصلے کرتے تھے اور اقتصادی امور پر بھی انکا راج تھا امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی جارہی تھی ملک میں اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور معاہدہ تاشقند کے ذریعے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کی جارہی تھی۔

اس وقت شہید بھٹونے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔ ملک دو ٹکڑے ہو چکا تھا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن چکا تھا۔اس وقت انھوں نے نئے پاکستان کا نعرہ دیا اور انکی ذاتی شخصیت کی وجہ سے ملک کو استحکام ملا اور دنیا میں پاکستان نے ایک وقار حاصل کیا۔لیکن بیرونی آقاؤں کے اشارے پر شہید بھٹو کو ملک کو ایٹمی پروگرام دینے اور ملک کو مضبوط پر انکا سیاسی قتل کیاگیااور ملک ایک بڑے قائد سے محروم ہو گیا لیکن قائد عوام کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کو مشکلات سے نکالا اور نہ صرف ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھایا بلکہ ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی اور مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھانے کے لئے او آئی سی میں کشمیر کنٹیکٹ گروپ بنایا۔

لیکن سامراجی آقاؤں کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی یہ چیزیں پسند نہ آئیں اور انہیں بھی شہید کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :