آسٹریلیا رواں ماہ جرمنی کیخلاف فیڈ کپ سیمی فائنل کی میزبانی کریگا
جمعرات 3 اپریل 2014 16:16
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) آسٹریلیا رواں ماہ جرمنی کے خلاف فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ ٹینس آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹائی 19 سے 20 اپریل تک برسبین میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
آسٹریلیا نے اس سے قبل کوارٹر فائنل میں روس کو شکست دیکر 1993ء کے بعد پہلی بار فیڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ جرمنی نے سلواکیہ کو ہرا کر 19 برسوں بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فیڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا اور جرمنی کی ٹیمیں اس سے قبل 12 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے آٹھ میں آسٹریلیا اور چار میں جرمنی کی ٹیم فتح یاب رہی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.