قبائلی رہنما کے گھر چھاپے اور بیٹے کی گرفتاری پر احتجاج جاری

جمعرات 3 اپریل 2014 15:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) کوئٹہ چمن شاہراہ تین دن سے بند، انتظامیہ غائب تاجروں کے لاکھوں روپے کے پھل سبزیاں اور خوردنی اشیابرباد ہو گئیں ، ڈرائیوروں کے کھانے پینے کا سامان ختم آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

قبائلی رہنما کے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف کوڑک ٹاپ کے مقام پر بند کی جانے والی کوئٹہ چمن بین الااقوامی شاہراہ آج تیسرے روز بھی بند ہے ،20 کلو میٹر پہاڑی موڑ پر ایک ہزار سے زائد چھوٹی بڑی مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

وزنی گاڑیوں میں لدے تاجروں کے لاکھوں روپے کے پھل سبزیاں اور دیگر خوردنی اشیا خراب ہو گئی ہیں۔پہاڑوں کے درمیان سرد موسم میں پھنسے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔مسافر گاڑیاں چھوڑ کر پیدل پہاڑوں کو عبور کے شہر تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈرائیوروں کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہو گئیں، لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔صورتحال کی وجہ سے افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط معطل ہیں ، چمن میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے،لیکن انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :