پرویز مشرف نے اقتدار کی خاطر ملک کو جنگ میں دھکیلا، وزیر داخلہ

جمعرات 3 اپریل 2014 15:32

پرویز مشرف نے اقتدار کی خاطر ملک کو جنگ میں دھکیلا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کی خاطر پاکستان کو جنگ میں دھکیلا،ملک سے فساد ختم کرکے امن لانا چاہتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ وہ آج اور کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کریں گے،اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دو ہزار دو اور تین میں فاٹا میں حالات خراب نہیں تھے، نائن الیون سے قبائلی دربدر ہوئے،اس واقعے میں کوئی پاکستانی یا قبائلی ملوث نہ تھا، اس وقت کے فوجی حکمران نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ملک کو غیر ملکی جنگ میں ملوث کیا،ان کا کہنا تھاکہ 12سال سے آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،لیکن کسی نے مذاکرات کی بات نہیں کی،،ن لیگ نے اقتدار میں آکر مذاکرات شروع کیے، چوہدری نثار نے کہا کہ تنقید کرنیوالوں نے اپنے دور میں مذاکرات کیوں نہیں کیے، 8، 8 سال اقتدار میں رہنے والوں کو تشدد کے واقعات کیوں نظر نہیں آئے،ہم ملک سے فساد ختم کرکے امن لانا چاہتے ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہو چکی اور مزید ہو گی، مذاکرات ہی امن قائم کرنے کا راستہ ہیں،انھوں نے بتایا کہ ان کی آج اور کل طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہو گی، جس میں مذاکرات کے آئندہ مرحلے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :