تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائے گی‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 3 اپریل 2014 13:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ 65 برس گزرنے کے باوجود چھ نسلیں یہ خواب دیکھتے ہوئے گزر گئیں کہ اچھے حکمران آئیں گے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے، جس میں عوام چین سکون خوشحالی سے بے خوفی سے زندگی بسر کر سکیں گے جس کا وعدہ آئین میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی بدقسمتی اور حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ملک سیاسی زعماء کے قبضے میں چلا گیا ہے جن کو اپنی ذات ہی سے غرض ہے، تحریک انصاف ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائے گی۔

متعلقہ عنوان :