پاکستانی نژاد امریکی گلوکار رومی خان بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

جمعرات 3 اپریل 2014 13:20

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے پاکستانی نژاد امریکی گلوکار رومی خان بھارت میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جس کیلئے انہوں نے بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ مل کر میوزیکل کنسرٹ کے پروگرام تشکیل دیدئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ان کا پہلا کنسرٹ 7 جون کو بھارت کے شہر احمد آباد میں منعقد ہو گا جس کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں ان کے دیگر میوزیکل کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے۔

رومی خان پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ہیں جنہوں نے 9 سال کی عمر سے گانا گانا شروع کیا۔ حال ہی میں ان کی جانب سے ریلیز کیا جانے والا گانا ”تو یہ جانے نہ“ انتہائی مقبول ہوا جس کے بعد بھارت میں موسیقی کے دلدادہ پروموٹر کرشنا سنگھ نے اْن سے رابطہ کیا اور بھارت میں ان کو مختلف میوزیکل کنسرٹ منعقد کرانے کے سلسلے میں اْن سے معاہدے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :