ہالی وڈ اسٹار براڈ پٹ پر جنگی ڈراموں میں کام کرنے کے شوق چڑھ گیا

جمعرات 3 اپریل 2014 13:18

ہالی وڈ اسٹار براڈ پٹ پر جنگی ڈراموں میں کام کرنے کے شوق چڑھ گیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اپریل 2014ء) ہالی وڈ اسٹار براڈ پٹ پر جنگی ڈراموں میں کام کرنے کے شوق چڑھ گیا ہے۔ ’فیوری‘ کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد براڈ پٹ اب رومانٹک تھرلر فلم ’ورلڈ وار ٹو‘ کی شوٹنگ کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ اس فلم کا اسکرپٹ اسٹیون نائٹ نے لکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب ابھی تک نہیں ہوسکا ہے اور آئندہ سال کے اوائل میں ان کا اعلان کردیا جائے گا۔براڈ پٹ کو حال ہی میں غلامی کے موضوع پر بننے والے ڈرامے ’غلامی کے 12 سال‘ پر بیسٹ آسکر پکچر ایوارڈ دیا گیا۔ براڈ پٹ کا یادگار کردار قوئنٹین تارانٹینو میں رہا جس میں انہوں نے جنگی ہیرو کا کردار ادا کیا۔