Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پارٹی کومنظم کرنے کافیصلہ ،اس حوالے سے آئندہ چندروزمیں باقاعدہ تنظیم سازی مہم شروع کردی جائے گی

بدھ 2 اپریل 2014 00:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پارٹی کومنظم کرنے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے آئندہ چندروزمیں باقاعدہ تنظیم سازی مہم شروع کردی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے رجسٹرڈممبران میں پارٹی کے نظریات پرعملدرآمدکیلئے بھی آگاہی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اوراس مقصدکیلئے پارٹی منشوروپارٹی نظریات پرعملدرآمدکیلئے ہرضلع میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی جبکہ خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم وترقی کیلئے بھی نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بننے والے فاروڈبلاک کے معاملہ پرمجلس عاملہ کے اجلاس میں غوروخوض کیاگیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئررہنماوٴں نے عمران خان کومشورہ دیاہے کہ تحریک انصاف کوصرف خیبرپختونخواہ تک محدودنہ رکھاجائے بلکہ آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی دوبارہ سے تنظیم سازی مہم شروع کی جائے اوران علاقوں میں پارٹی کومزیدفعال کیاجائے کیونکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعدادکہیں زیادہ ہے اوروہ تحریک انصاف کوپسندبھی کرتے ہیں جس کے باعث پارٹی جلدمقبولیت حاصل کرلے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوٴں کی اس تجویزسے اتفاق کیاہے کہ اوراس بات کافیصلہ کیاگیاہے کہ آئندہ چندروزمیں مذکورہ دونوں علاقوں میں بھرپورطریقے سے تنظیم سازی مہم شروع کی جائے گی ۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کے حوالے سے بھی غورکیاگیااورعمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت پرزوردیاکہ ان پسماندہ علاقوں پرخصوصی توجہ دی جائے اوریہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں تاکہ عوام کامعیارزندگی بہتربنایاجاسکے ۔

ذرائع کے مطابق فاروڈبلاک بننے کے بعداس بات پربھی غورکیاگیاکہ پارٹی کے ساتھ نظریاتی الحاق اورپارٹی کے نظریئے ومنشورپرعملدرآمدکیلئے بھی باقاعدہ ٹریننگ کاآغازکیاجائے جس سے عمران خان نے اتفاق کیاہے اوراس مقصد کیلئے جلداقدامات اٹھائے جائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات