مشرف کو پانچ سال واپس نہ آنے کی پیش کش ہوئی: احمد رضا قصوری

بدھ 2 اپریل 2014 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) مشرف کو پانچ سال تک واپس نہ آنے کےمعاہدے کی پیش کش ہوئی، احمد رضا قصوری کا دعویٰ۔ ترجمان راشد قریشی کی تردید.نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے انکشاف کیا کہ حکومت کے جانب سے سابق صدر کیساتھ خفیہ ڈیل کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو 5 سال تک واپس نہ آنے کے معاہدے کی پیشکش کی گئی۔

احمد رضا قصوری کے مطابق حکومت چاہتی تھی کہ جیسے انہوں نے 10 سال کیلئے بانڈ بھرا پرویز مشرف بھی اسی طرز کا بانڈ بھریں۔

(جاری ہے)

مشرف سے پانچ سال کا بانڈ بھرنے کا کہا گیا یہ پیشکش اسلئے کی گئی کیونکہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت پانچ سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے واپس نہ آنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق صدر نے پیشکش کے جواب میں کہا کہ میں نے 40 سال تک سرحدوں کی حفاظت کی ہے ملک نہیں چھوڑوں گا۔ احمد رضا قصوری کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا دفاع بھرپور طریقے سے کیا جائیگا۔ ترجمان راشد قریشی نے تردید کرتے ہوئے کہا خفیہ ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے۔ خفیہ ڈیل کی بات احمد رضا قصوری کر رہے ہیں۔ اب کا یہ بھی کہنا تھا مشرف حسین حقانی جیسا آدمی نہیں ہے۔