لاہور ہائیکورٹ کی بگرام جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست پیش کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو 48گھنٹوں کی مہلت ،حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘جسٹس خالد محمود خان

بدھ 2 اپریل 2014 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بگرام جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست پیش کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو 48گھنٹوں کی مہلت دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو بگرام جیل میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست 48گھنٹوں میں پیش کرے ۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اسٹینڈنگ کونسل احسان الحق مغل پیش ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت کے حکم کی تعمیل میں وزارت خارجہ کا جواب موصول نہیں ہوا ۔ جسٹس خالد محمود نے سماعت جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے کہا کہ وزارت خارجہ کو جواب داخل کرنے کے لئے آخری موقع دیا جاتا ہے اس کے بعد توہین عدالت کی کارروائی ہو گی ۔