افغانستان میں امن نہ ہواتوپاکستان میں بھی نہیں ہونے دیں گے،صدارتی امیدوارکی دھمکی، پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کروں گا،شاہ نوازتنائی کاانٹرویو

بدھ 2 اپریل 2014 21:27

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) سابق افغان وزیرداخلہ اورصدارتی امیدوار شاہ نواز تنائی نے دھمکی دی ہے کہ اگران کے ملک میں امن نہ ہواتو پاکستان بھی امن سے محروم رہے گا، افغان ووٹروں کے لیے اس وقت بڑا مسئلہ روزی روٹی ہے،اگر میں منتخب ہوا تو پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مدنظر رکھ کر ازسرِ نو جائزہ لوں گا، اگر افغانستان میں امن نہ ہوا تو پاکستان میں بھی نہیں ہوگا میں پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کروں گا،شاہ نواز تنائی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک پر تنقید یا بات نہ کرنے کی ایک وجہ احتیاط بھی ہے،وہ نہیں چاہتے کہ انھیں کسی ہمسایہ ملک کے حامی یا مخالف کے طور پر دیکھا جائے، لہٰذا وہ ان سے متعلق بات کرنے سے کتراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :